دہشتگرد اسرائیلی وزیر کا فلسطینی خواتین قیدیوں کا مذاق اڑانے کا شرمناک واقعہ

21 اگست, 2026 11:05

شیعیت نیوز : دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر نے فلسطینی خواتین قیدیوں کے خلاف سخت اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا چاہیے اور قیدیوں کو سزائے موت دینے کے قانون پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع دیمون جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک قیدی خاتون کی مشکلات کا تمسخر اڑایا اور جیل کے حالات سے اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس مشاورت، خواتین اراکین پر مشتمل تعلیمی و انتظامی اصلاحات کا نیا پلیٹ فارم

بن گویر نے فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کے نفاذ پر زور دیا، جو گزشتہ مارچ میں اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظور ہوا تھا۔ اس قانون کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی یہ کارروائیاں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی اور انسانیت سوزی کا ایک اور باب ہیں، جبکہ محورِ مقاومت اپنی پوری طاقت کے ساتھ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کھڑا ہے۔

11:57 صبح اگست 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔