سپاہ پاسداران کا اعلان: نئی جنگ میں ایران کے ہتھیار جدید اور تباہ کن ہوں گے

20 اگست, 2026 11:22

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل حسین محبی نے ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیتوں میں مسلسل پیش رفت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں نئی جنگ مسلط کی گئی تو ایران کے ہتھیار ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید، دقیق اور تباہ کن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تمام جنگی ہتھیاروں کے شعبوں میں روز بروز ترقی کر رہا ہے اور اپنے ہتھیاروں کو زیادہ مؤثر اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف: اسرائیل قیام کے بعد بدترین عالمی تنہائی کا شکار

جنرل محبی نے یمن کی انصاراللہ تحریک کی عسکری صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد سعودی رجیم، جو دہشتگرد اسرائیلی رجیم سے کم صلاحیت رکھتا ہے، انصاراللہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق سعودی عرب جتنا حملہ کرتا ہے، اس کے مقابلے میں اسے کئی گنا زیادہ ضربوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاراللہ کی صلاحیتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور یمنی مزاحمت اپنی ترقی کا سفر مضبوطی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

12:25 شام اگست 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔