سابق اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف: اسرائیل قیام کے بعد بدترین عالمی تنہائی کا شکار
بینٹ
شیعیت نیوز : اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور نتنیاہو کے انتخابی حریف نفتالی بنت نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر شدید تنہائی کا سامنا ہے اور اس کی بین الاقوامی حیثیت قیام کے بعد سے اب تک کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے امریکہ اور دنیا کی حمایت کھو دی ہے اور عالمی سطح پر اس کی پوزیشن شدید کمزور ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف پالیسیاں مزید شکست کا باعث بنیں گی، ایرانی وزیرخارجہ
بنت کا یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دہشتگرد اسرائیلی رجیم کو غزہ میں نسل کشی اور فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے باعث عالمی سطح پر شدید تنقید اور سفارتی دباؤ کا سامنا ہے۔ محورِ مقاومت کی پائیداری اور فلسطینی مزاحمت نے عالمی رائے عامہ کو صہیونی جرائم کے خلاف متحد کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل کی سفارتی تنہائی مزید گہری ہو گئی ہے۔







