ایران کے خلاف پالیسیاں مزید شکست کا باعث بنیں گی، ایرانی وزیرخارجہ
عراقچی
شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دہشتگرد امریکی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے امریکہ کے اندر موجود معاشی بحرانوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس وقت غیر معمولی قرضوں اور بینکوں کے بڑھتے ہوئے شرح سود جیسے سنگین مالی مسائل کا سامنا ہے اور ایران کے خلاف اس طرح کی دھمکیاں ان مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری افغان سفیر کی دعوت پر تقریب میں شرکت
عراقچی نے خبردار کیا کہ ناکام پالیسیوں کو جاری رکھنے پر اصرار امریکہ کے لیے صرف مزید شکستوں کا باعث بنے گا اور اس کے نتیجے میں ایرانی عوام میں امریکہ کے خلاف مزید دشمنی پیدا ہوگی۔ انہوں نے امریکہ کی مختلف ممالک کے خلاف اقتصادی پالیسیوں کو "اقتصادی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی معیشت اور ممالک کی قومی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔






