ایرانی فوج کے سربراہ کا خلیجی ممالک کو سخت انتباہ: امریکہ کی کوئی بھی مدد تعاون تصور کی جائے گی
جنرل علی عبداللہی
شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل علی عبداللہی نے خلیج فارس کے جنوبی ساحلی ممالک کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ممالک یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری نظروں سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہتی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا شام میں اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
انہوں نے واضح کیا کہ خطے کے فوجی اڈوں پر موجود بڑی تعداد میں فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے میزبان ممالک کے علم کے بغیر ممکن نہیں۔ جنرل عبداللہی نے کہا کہ دہشتگرد امریکی حکومت کی جارح فوج کو کسی بھی قسم کی مدد یا سہولت فراہم کرنا امریکی فوجی دستوں کے ساتھ شراکت اور تعاون کے مترادف سمجھا جائے گا، اور ایران اسے نظر انداز نہیں کرے گا۔







