40 روزہ جنگ نے خطے کی سکیورٹی مساوات بدل دی، ایرانی وزیرخارجہ

19 اگست, 2026 14:01

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حالیہ 40 روزہ جنگ نے خطے کی سکیورٹی مساوات کو تبدیل کر دیا ہے اور علاقائی ممالک میں یہ درک پیدا ہوا ہے کہ خلیج فارس کی سلامتی لازماً اجتماعی سلامتی کے اصول پر مبنی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد امریکی حکومت اور دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی جارحیت نے ثابت کیا کہ غیر ملکی فوجی اڈے نہ صرف سلامتی فراہم نہیں کر سکے بلکہ بعض مواقع پر عدم تحفظ کا سبب بنے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشت گرد گرفتار

عراقچی نے کہا کہ 40 روزہ جنگ میں امریکہ کی براہِ راست شمولیت کے باعث خلیج فارس کے جنوبی ساحلی ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے، تاہم وسطی ایشیا، قفقاز، افغانستان، پاکستان، ترکی اور عراق سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات اچھے ہیں اور انہوں نے ایران کے ساتھ اہم تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جہاں خطے کی سلامتی کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کیا جاتا تھا، اب جنگ نے یہ واضح کر دیا کہ محورِ مقاومت کی پائیداری اور علاقائی ممالک کا باہمی تعاون ہی واحد راستہ ہے۔

3:16 شام اگست 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔