قالیباف کا امریکہ کو جواب: دباؤ اور دھمکیوں سے ایران سے رعایتیں نہیں ملیں گی
قالیباف
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دہشتگرد امریکی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ایران پر مزید دباؤ ڈال کر وہ ایسی رعایتیں حاصل کر سکتی ہے جو کبھی کسی مفاہمت یا معاہدے کا حصہ نہیں تھیں۔ قالیباف نے ایک سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ اور وزیر جنگ ہیگسٹ اس نوعیت کے اقدامات کے اہل نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات روکنے کا حکم، امریکی ناراضی اور پابندیوں میں اضافے کا امکان
قالیباف نے امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم سے کسی معجزے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے اور یہ امید نہیں کرنی چاہیے کہ وہ کسی شعبدہ باز کی طرح اچانک کوئی حل پیش کر کے اس بحران سے نکال دیں گے جو خود ان کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایران سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے، اور محورِ مقاومت کی پائیداری نے ثابت کیا ہے کہ دہشتگرد امریکی حکومت کی یہ حکمت عملی بھی ناکامی سے دوچار ہوگی۔







