دہشتگرد ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات روکنے کا حکم، امریکی ناراضی اور پابندیوں میں اضافے کا امکان

19 اگست, 2026 12:31

شیعیت نیوز : امریکی ٹی وی چینل سی این این نے دہشتگرد امریکی حکومت کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دہشتگرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر شدید ناراض ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ نمائندوں کو ایران کے ساتھ جاری مذاکرات روکنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کا تاریخی اعتراف: آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھنے کا کوئی فوجی منصوبہ نہیں

رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ نے اپنے سینئر سفارتی نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ مذاکراتی عمل کو فی الحال معطل کر دیں۔ سی این این نے مزید کہا کہ امریکی حکام نے اپنے اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لا رہا ہے اور ایران کے خلاف بتدریج دباؤ بڑھانے کی پالیسی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں ایران کے خلاف انتہائی سخت اور شدید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ محورِ مقاومت کی پائیداری اور ایران کی دفاعی خودکفالت نے ثابت کیا ہے کہ دہشتگرد ٹرمپ کی یہ کوششیں بھی ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

2:03 شام اگست 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔