پینٹاگون کا تاریخی اعتراف: آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھنے کا کوئی فوجی منصوبہ نہیں

19 اگست, 2026 12:28

شیعیت نیوز : پینٹاگون نے ایک اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی فوجی منصوبہ آبنائے ہرمز سے بحری آمد و رفت کی مکمل حفاظت، اس اہم آبی گزرگاہ کو کھلا رکھنے اور خطے میں توانائی کے استحکام کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ امریکی فوجی معاملات سے واقف ایک انٹیلی جنس اہلکار کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کو خلیج فارس میں ایک پیچیدہ تزویراتی تعطل کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی سپلائی گزرتی ہے، ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران دہشتگرد امریکی حکومت کے لیے ایک اہم کمزوری بن چکی ہے۔ علاقائی امور سے واقف ذریعے نے پریس ٹی وی کو بتایا کہ پینٹاگون کا جائزہ یہ ہے کہ اس وقت کوئی بھی فوجی منصوبہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور محفوظ بحری راستہ یقینی بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: قالیباف کا عراق کے دورے میں شہید سلیمانی اور المہندس کے مزار پر اہم پیغام

اس اعتراف نے امریکی فوجی منصوبہ سازوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، کیونکہ محورِ مقاومت کی بڑھتی ہوئی طاقت اور ایران کی غیر روایتی دفاعی صلاحیتوں نے امریکی فوجی برتری کو چیلنج کر دیا ہے۔ ایرانی سپاہ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر محفوظ ہو جائے گا جب امریکہ اور اسرائیل کی جنگی اقدامات ختم ہوں گے۔

2:03 شام اگست 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔