تہران میں رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے چہلم کا عظیم اجتماع، عوام و حکام کی بھرپور شرکت

19 اگست, 2026 12:21

شیعیت نیوز : 18 اگست کی شام کو تہران کے مصلائے امام خمینی میں رہبر شہید انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے مجلسِ سوگ و ایصالِ ثواب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ حکام و عہدیداران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس کے دوران شرکاء نے رہبر شہید کی دینی، انقلابی اور ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے ایصالِ ثواب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے کے شیعہ مخالف منصوبے کا انکشاف: عزاداری کو ہائی جیک کرنے کا اعتراف، سینکڑوں ڈالر کا بجٹ مختص

اس موقع پر مصلائے امام خمینی میں سوگ اور عقیدت کی فضا قائم رہی، جبکہ شرکائے مجلس نے رہبر شہید کی خدمات اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے افکار و نظریات پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مختلف اعلیٰ رتبہ عہدیداروں، حکومتی و سیاسی شخصیات اور عوامی طبقات کی شرکت نے اس موقع کی اہمیت کو نمایاں کیا۔

2:03 شام اگست 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔