کرد دوستوں کو سازشوں سے چوکس رہنا چاہیے، ایرانی وزیرخارجہ

18 اگست, 2026 10:39

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی کردستان ریجن کے وزیر اعظم مسرور بارزانی کے دفتر پر ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔ عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ اس غیر ذمہ دارانہ حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن اور تل ابیب لبنان کو ہڑپ نہیں کر سکتے، لبنانی شیعہ عالم کا صدر کو خط

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کرد دوستوں کو چاہیے کہ وہ ان فالس فلیگ سازشوں کے مقابلے میں چوکس رہیں جن کا مقصد ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات اور تفرقہ پیدا کرنا ہے۔ عراقچی نے ایران اور کرد عوام کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صدام حسین اور داعش کے خلاف کرد دوستوں کو تحفظ فراہم کیا اور ہم اپنی سرحدوں پر ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی سکیورٹی کے شکر گزار ہیں۔

عراقی کردستان میں اس حملے کے بعد سکیورٹی صورتحال اور اس کارروائی کے پس پردہ عناصر کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

11:21 صبح اگست 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔