سپاہ پاسداران کے نئے کمانڈروں کا جارحانہ دفاعی طریقہ کار
ید اللہ جوانی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی ونگ کے نائب سربراہ جنرل ید اللہ جوانی نے مسلح افواج میں نئے مقرر ہونے والے کمانڈروں کے حوالے سے کہا کہ یہ تمام افراد دفاع مقدس کے تجربہ کار اور ایرانی قوم کے بہترین اثاثے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے احکامات میں زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس کے علاوہ ایک نئے طریقہ کار پر زور دیا گیا ہے، جس کے تحت دفاعی اقدامات کو جارحانہ شکل دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی پالیسی بیرونی دباؤ سے متاثر نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
جنرل جوانی نے واضح کیا کہ ایران نے کبھی جنگ شروع نہیں کی، لیکن چونکہ دشمن مسلسل مواقع کی تلاش میں ہے، اس لیے ایرانی مسلح افواج اپنے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو اچانک اسٹریٹجک اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت امریکی حمایت کے باوجود 12 روزہ جنگ میں ایران کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی۔







