ایران کی پالیسی بیرونی دباؤ سے متاثر نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

17 اگست, 2026 19:34

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کسی دباؤ یا مقررہ وقت کی پابندی کے تحت اپنی پالیسیوں کو تبدیل نہیں کرتا بلکہ قومی مفادات اور حالات کے جائزے کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد مفاہمت میں 60 روزہ مدت سے متعلق خبروں کی تردید کی اور کہا کہ مفاہمت کے متن میں ایسی کوئی شرط موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی ہو، سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کا حکام سے پُرزور مطالبہ

بقائی نے کہا کہ بعض قوتوں کی بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ آج کے ایران کو ماضی کے ایران جیسا سمجھتی ہیں۔ آج کا ایران استقامت اور تجربات سے گزرنے والا ملک ہے جو اپنی خودمختاری، عزت اور آزادی کے دفاع کے لیے مضبوط ارادے رکھتا ہے۔ انہوں نے چار ایرانی پائلٹوں کی صورتحال کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کی صورتحال واضح نہیں ہوتی، ایران انہیں قیدی تصور کرتا ہے۔ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق بحری آمدورفت کے نقشہ پر اتفاق ہو چکا ہے، اور اسے حتمی پیکیج کی صورت میں پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

8:16 شام اگست 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔