ایران کی مزاحمت نے امریکی بحریہ کو مشکلات سے دوچار کر دیا، یو ایس ایس ابراہام لنکن 260 دن سے سمندر میں

17 اگست, 2026 14:38

شیعیت نیوز : امریکی بحریہ کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ ایڈمرل مائیک مولن نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کی طویل تعیناتی اور درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جہاز 260 دن سے زائد عرصے سے سمندر میں موجود ہے اور اس کی موجودہ صورتحال باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی-نیٹو حملوں میں 200 سے زائد طیارے مار گرائے، ایرانی کمانڈر

مولن نے کہا کہ بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈے جنگ کے دوران ایرانی حملوں کا نشانہ بنے، جس کے باعث امریکی افواج کو زیادہ وقت سمندر میں گزارنا پڑا اور اہلکاروں کے آرام کے لیے مناسب مقامات تلاش کرنا مشکل ہو گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی بحری بیڑے پر موجودہ دباؤ مستقبل کی عسکری صلاحیتوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جہاز پر تعینات اہلکاروں کے اہل خانہ نے عملے میں خودکشی کی کوششوں کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

3:25 شام اگست 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔