ایران نے امریکی-نیٹو حملوں میں 200 سے زائد طیارے مار گرائے، ایرانی کمانڈر

17 اگست, 2026 14:36

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کی حمایت یافتہ قوتوں کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف برقرار رہا بلکہ مزید مضبوط ہو کر سامنے آیا۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو محورِ مقاومت کی "شناختی جنگ” کا اہم محاذ قرار دیا اور کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں میں دشمن کے 200 سے زائد طیارے اور دیگر فضائی وسائل مار گرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد امریکی کمانڈ کا نقشہ: غزہ اور مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ قرار دے کر اپنی دوغلی پالیسی بے نقاب کر دی

انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی فوجی طاقت اور نیٹو کا پشت پناہ نظام ایران کے خلاف میدان میں آیا، لیکن دہشتگرد امریکی حکومت اور دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی یہ کوششیں ناکام ہو گئیں۔ ایزدی کے مطابق ایران نے محدود وسائل کے باوجود ایک بڑی جنگ کا مقابلہ کیا اور اسے اپنے لیے کامیابی میں تبدیل کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا اقتصادی دباؤ اور محاصرہ خود ان مخالف قوتوں کے زوال کا سبب بن رہا ہے۔

3:21 شام اگست 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔