سکردو میں آغا سید محمد عباس رضوی کی نمازِ جنازہ ادا، علماء و سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت

15 اگست, 2026 14:59

شیعیت نیوز : سکردو بلتستان میں سابق صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان، سابق رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سابق صوبائی صدر علامہ سید محمد عباس رضوی کی نمازِ جنازہ، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں مرکزی جامع مسجد سکردو میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ صبح 10 بجے ادا کی گئی، جس میں علمائے کرام، سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات سمیت مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ پاسداران کے کمانڈر کا مجاہدین کو خراجِ تحسین، چھ ماہ کی جنگ میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم و مغفور آغا سید محمد عباس رضوی کے جسدِ خاکی کو ان کے آبائی علاقے آستانہ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم اپنے دور کے ممتاز عالم دین اور سیاسی رہنما تھے، جن کی وفات پر بلتستان کی علمی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

4:11 شام اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔