حشد شعبی عراق کے بنیادی سکیورٹی ڈھانچے کا حصہ ہے، عراقی سیکورٹی افسر

15 اگست, 2026 14:49

شیعیت نیوز : عراقی سیکورٹی میڈیا کے افسر سعد معن نے کہا کہ ریاست کے ہاتھ میں اسلحے کی محدودیت سے متعلق فیصلہ ان فریقوں سے متعلق ہے جو عراق کے سرکاری سکیورٹی اداروں سے وابستہ نہیں ہیں، جبکہ حشد شعبی عراقی مسلح افواج کا حصہ ہے اور اس کے اہلکار نافذ العمل فوجی قوانین کے تابع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فریم ورک معاہدہ لبنان کا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، حزب اللہ فتح تک ڈٹی رہے گی: شیخ نعیم قاسم

سعد معن نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک میں کوئی متوازی کمانڈ یا ایسی دوسری قیادت موجود نہ ہو جو ریاستی دائرہ کار سے باہر اسلحے کا استعمال کرے۔ انہوں نے ایک بار پھر تاکید کی کہ حشد شعبی عراق کے سکیورٹی ڈھانچے کا باقاعدہ حصہ ہے اور اس کے اہلکار ملکی مسلح افواج کے قوانین کے مطابق فرائض انجام دیتے ہیں۔

3:48 شام اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔