سکردو کے بزرگ عالم دین آقا سید محمد عباس رضوی انتقال فرما گئے

15 اگست, 2026 06:37

شیعیت نیوز : سکردو بلتستان کے معروف عالم دین، سابق صدر انجمن امامیہ بلتستان، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آقا سید محمد عباس رضوی کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کا تعلق سکردو کے حلقہ نمبر دو کے آستانہ علاقے سے تھا اور وہ اپنے دور کے ممتاز عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بنو امیہ والا اسلام نافذ ہے، آیت اللہ ریاض نجفی

مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ 10:00 بجے دن جامع مسجد سکردو میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔ ان کی وفات پر بلتستان کی علمی اور سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

7:43 صبح اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔