پاکستان میں بنو امیہ والا اسلام نافذ ہے، آیت اللہ ریاض نجفی

15 اگست, 2026 06:34

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ پاکستان 79 سال کا ہو گیا ہے، لیکن ملک میں علم، امن اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر تاجر حکومت کر رہے ہیں، جن کا کام صرف منافع کمانا ہے اور انہیں عوام کی اقتصادی صورت حال، روزگار اور ملک کی کوئی فکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تہران میں جمعہ کے خطبے میں ایران کی دفاعی کامیابیوں اور مزاحمت کے کردار پر زور

آیت اللہ نجفی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اس کے بنانے والے اہل سنت (بریلوی) اور اہل تشیع دونوں تھے، جبکہ دیوبندیوں کی اکثریت نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے، مگر افسوسناک بات ہے کہ کام کی عادت بہت کم ہے اور تنظیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہیں۔

انہوں نے بیت المال کی تقسیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہؐ، امیر المؤمنینؑ اور حضرت ابوبکر کے دور میں مساوات قائم تھی، لیکن بنو امیہ نے بندر بانٹ کا نظام شروع کیا اور افسوسناک بات ہے کہ ہمارے ملک میں بھی بنو امیہ والا اسلام نافذ ہے۔

7:27 صبح اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔