آبنائے ہرمز بند ہے، ہماری نگرانی مکمل اور فیصلہ کن ہے، کمانڈر سپاہ بحریہ
دریادار عظمائی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر دریادار علی عظمائی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایران کی بحریہ اس اہم آبی گزرگاہ پر مکمل اور فیصلہ کن نگرانی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی بھی نقل و حرکت سپاہ بحریہ کے مجاہدین کی نظروں سے اوجھل نہیں رہ سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پارلیمانی صحافیوں سے اہم ملاقات، جمہوری اقدار اور میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال
دریادار عظمائی نے امریکی حکام کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت کو میدان جنگ میں دیکھا جانا چاہیے، نہ کہ امریکی اعلانات میں۔ ان کا یہ بیان دہشتگرد امریکی حکومت اور دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی ایران مخالف حکمت عملی کی ناکامی کا ایک اور ثبوت ہے، کیونکہ ایران اپنی دفاعی خودکفالت اور جغرافیائی سیاسی طاقت کے ذریعے عالمی طاقتوں کو چیلنج کر رہا ہے۔







