سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پارلیمانی صحافیوں سے اہم ملاقات، جمہوری اقدار اور میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال

14 اگست, 2026 10:11

شیعیت نیوز : قائد حزب اختلاف سینیٹ پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کے کمیٹی روم میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (PRA)، بیٹ رپورٹرز اور دیگر سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام، حقیقی آزادی کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، جمہوری عمل کے استحکام، اظہارِ رائے کی آزادی اور میڈیا کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہو تو قائمہ کمیٹیوں میں پاکستان تحریک انصاف واپس آ سکتی ہے۔

انہوں نے ایک آزاد، ذمہ دار اور باخبر میڈیا کو جمہوری معاشرے کی مضبوطی میں بنیادی کردار قرار دیا اور پارلیمانی صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رپورٹنگ عوام اور ایوان کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ ہے۔

11:12 صبح اگست 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔