پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام، حقیقی آزادی کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ
14 اگست
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے 79ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 79 برس گزر چکے ہیں، مگر آٹھ دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی عوام خوشحال نہیں اور ملک کو درپیش چیلنجز پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، کئی لاکھ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں، اور لوئر مڈل کلاس تقریباً ختم ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکتبِ امام رضاؑ حق پر استقامت اور باطل کے خلاف مزاحمت کی عملی درسگاہ ہے، آیت اللہ علم الہدیٰ
انہوں نے زور دیا کہ اب کھوکھلے نعروں اور دکھاوے سے عام آدمی کو متاثر نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ اب وعدوں کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جذبے سے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا گیا، اب اسی جذبے کے ساتھ داخلی، معاشی اور سماجی مضبوطی کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ علامہ ساجد علی نقوی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلمین، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کو فروغ دیں۔







