سیاستِ علوی جمہوریت کی بہترین تصویر ہے، علامہ اشفاق وحیدی
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور چیئرمین اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ علامہ اشفاق وحیدی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کے لیے دربدر ہیں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، جس کی بڑی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں اور ایک دوسرے سے ذاتی انتقام لینے کی مصروفیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ جوادی آملی: رسولؐ کی رحلت امت کے لیے عظیم ترین مصیبت، کوئی دوسرا غم اس کے برابر نہیں
انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو جمہوریت کی حقیقی روح کو سمجھیں اور عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ عالمی ادارے جنگ و بدامنی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ 14 اگست یوم آزادی پر انہوں نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن حقیقی آزادی، خودمختاری اور فیصلہ سازی کے عزم کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔







