یمنی حملوں کے خدشے پر سعودی کمانڈرز کا سقطری سے خوف زدہ انخلا
شیعیت نیوز : یمنی ذرائع کے مطابق یزیدی سعودی رجیم کے متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے یمنی فوج کے ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے خوف سے جزیرہ سقطری سے اچانک انخلا کر لیا۔ ان کمانڈروں نے «808» فورسز کے اڈے سے نکل کر حدیبو کے ہوائی اڈے کے ذریعے جزیرہ چھوڑ دیا، تاہم ان کی منزل تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج کا المخا اور مأرب میں سعودی اہداف پر میزائل و ڈرون حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انخلا اس وقت ہوا جب یمنی فوج نے المخا کے نواحی علاقے میں سعودی اڈے «جبل النار» کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے بعد سقطری میں تعینات کمانڈروں کو اپنی سلامتی کا خطرہ لاحق ہو گیا۔ اس موقع پر سقطری کے گورنر ہاشم السقطری نے جزیرے کے عوام سے سعودی قبضے کے خلاف مزاحمت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کی مسلط کردہ نام نہاد سرپرستی کے خلاف کھڑے ہوں اور سازشوں سے ہوشیار رہیں۔







