حزب اللہ کا اسرائیلی نقشے پر سخت ردعمل، لبنانی حکومت کو مراعات دینے سے روکنے کا مطالبہ
حزب اللہ
شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان نے دہشتگرد اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نقشے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں مقبوضہ جنوبی لبنان کو غاصب ریاست میں شامل دکھایا گیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ نقشہ اسرائیلی عزائم کی ناقابلِ تردید تصدیق ہے اور لبنانی حکومت کی مراعات اور بلا معاوضہ تحائف دینے کی پالیسی اس صورت حال کی ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج کا سعودی اہداف پر تیسرا کامیاب حملہ، نگرانی کے بعد میزائل اور ڈرون سے بھاری نقصان
حزب اللہ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، دشمن کے ساتھ توہین آمیز مذاکرات بند کرے اور سپریم ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ لبنان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری شکایت درج کرانی چاہیے، چاہے حکومت نے اسرائیل سے وعدہ کیا ہو کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر کارروائی نہیں کرے گی۔ حزب اللہ نے تمام لبنانیوں سے اپیل کی کہ وہ قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی عزائم کے خلاف متحد ہو جائیں، کیونکہ دشمن کا ہدف صرف جنوبی لبنان نہیں بلکہ پورا لبنان ہے۔







