ولید جنبلاط کا لبنان-اسرائیل معاہدے کو مسترد، "یکطرفہ معاہدہ، انخلاء کا کوئی ذکر نہیں، نتیجہ تباہی ہوگا”
ولید جنبلاط
شیعیت نیوز : لبنانی سیاسی رہنما ولید جنبلاط نے بیروت اور تل ابیب کے درمیان ہونے والے فریم ورک معاہدے کو دہشت گرد اسرائیلی رجیم کی طرف سے مسلط کردہ یکطرفہ معاہدہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کا کوئی ذکر نہیں، اور اس کا نتیجہ صرف تباہی کی صورت میں نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیروت مزاحمت کا مرکز ہے، اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں، لبنانی سنی عالم
جنبلاط نے اس صورتحال کا موازنہ فلسطین کے اوسلو معاہدے سے کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں جنوبی لبنان کا ورثہ، تاریخ اور اس کے لوگ اپنی شناخت کھو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس معاہدے کو لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔







