بیروت مزاحمت کا مرکز ہے، اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں، لبنانی سنی عالم

10 اگست, 2026 15:46

شیعیت نیوز : شیخ محمد اللبابیدی نے "اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف لبنانی عوام” مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت مزاحمت، سخاوت، ایثار اور قربانی کی علامت ہے، اس لیے دہشت گرد اسرائیلی رجیم کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی ہر کوشش کو سختی سے مسترد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک دہشت گرد جہنم واصل، 10 گرفتار

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع "حقیقی لبنان اور حقیقی بیروت” کی آواز ہے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے یا انہیں معمول پر لانے کی حمایت کرنے والی آوازیں لبنانی عوام کی نمائندگی نہیں کرتیں۔ لبنانی سنی عالم دین نے واضح کیا کہ بیروت کی حقیقی شناخت اور لبنان کے عوام کے جذبات اسرائیلی تعلقات کی مخالفت میں ہیں، اور لبنان کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام اس تصور کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

4:53 شام اگست 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔