مزاحمت ہر ظالم اور جارح کے سینے میں خنجر بن کر باقی رہے گی، حزب اللہ

11 اگست, 2026 12:36

شیعیت نیوز : حزب اللہ کے بقاع ریجن کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام سید فیصل شکر نے کہا ہے کہ مزاحمت ہر ظالم اور جارح کے سینے میں خنجر بن کر باقی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جنوبی لبنان کو آزاد کرایا، وہ ایک بار پھر اسے آزاد کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ اعلان انہوں نے حزب اللہ کے شہید حسن مصطفیٰ لاذقانی (آدم) کی شہادت کے چالیسویں کے موقع پر ہرمل کے حسینیہ امام صادقؑ میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت مزاحمت کا مرکز ہے، اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں، لبنانی سنی عالم

تقریب میں حزب اللہ کے علمائے کرام، شہداء کے اہل خانہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور بقاع کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سید فیصل شکر نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء وہ برگزیدہ افراد ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس عظیم مقام کے لیے منتخب کیا۔ ان کے مطابق شہداء کے ساتھ ہمارا عہد ہے کہ ہم کبھی بھی ان لوگوں کی طرح نہیں بنیں گے جنہوں نے دین، مزاحمت، عظمت اور عزت کا راستہ چھوڑ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور لبنان کی عزت و وقار کا دفاع کرنے والے آئندہ بھی اس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

1:51 شام اگست 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔