رہبر معظم کی جانب سے مسلح افواج کے چھ اعلیٰ کمانڈروں کی تقرری، دفاعی حکمت عملی کو مزید تقویت

11 اگست, 2026 13:00

شیعیت نیوز : فرماندہ معظم کل قوا حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے مسلح افواج کے چھ اعلیٰ کمانڈروں اور افسران کے تقرریوں کے احکام جاری کیے۔ ان تقرریوں میں ستادِ کل، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور بسیج مستضعفین کی قیادت میں اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت مزاحمت کا مرکز ہے، اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں، لبنانی سنی عالم

اس کے تحت سردار سرلشکر خلبان پاسدار علی عبداللہی کو ستادِ کل کے رئیس، امیر سرتیپ کیومرث حیدری کو نائب رئیس، سردار سرتیپ احمد وحیدی کو سپاہ پاسداران کا کمانڈر، سردار سرلشکر مصطفیٰ ایزدی کو نائب کمانڈر، سردار دریادار علی عظمائی کو سپاہ کی بحریہ کا کمانڈر اور حجۃ الاسلام حسین طائب کو بسیج مستضعفین کا رئیس مقرر کیا گیا۔ یہ تقرریاں ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں مزاحمتی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہیں۔

1:52 شام اگست 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔