خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل ہے، ایرانی وزارت خارجہ

10 اگست, 2026 15:27

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یومِ صحافت کے موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کو علاقائی ممالک کے بدلتے ہوئے سکیورٹی تصور کا عکاس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اس معاہدے سے کوئی تشویش نہیں اور یہ اس حقیقت کی علامت ہے کہ خطے کے ممالک اپنی سلامتی کے لیے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ کا کاغذی اتحاد: سعودی رجیم کی کمزوری، پاکستان اور ترکیہ کی مجبوری

بقائی نے اسرائیل کو خطے کے امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی غیر مشروط حمایت اور سیاسی تحفظ کے بغیر اسرائیل اتنی کارروائیاں جاری رکھنے کے قابل نہ ہوتا۔ انہوں نے امریکہ کو خطے میں عدم استحکام کا ایک بنیادی سبب قرار دیا اور کہا کہ سلامتی کوئی ایسی چیز نہیں جو بیرونی طاقتوں سے خریدی جا سکے۔

کویت میں زیر حراست ایرانی شہریوں اور اسکول کی بندش پر بقائی نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران مسلسل ان کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے اور تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت درست نہیں۔ آبنائے ہرمز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ اپنی بحری پابندیاں ختم نہیں کرتا، اسے مکمل طور پر محفوظ تجارتی گزرگاہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

4:36 شام اگست 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔