مشکل دور میں عوام کا استقامت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، ایرانی صدر

10 اگست, 2026 15:20

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام عزیز ہم وطنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو اس مشکل دور میں سب سے بڑی استعماری طاقت کے ساتھ مقابلے اور جنگ کی صورتحال میں ثابت قدم ہیں اور اپنی موجودگی اور یکجہتی سے ہمارے دشمنوں کو مایوس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بوشہر ایٹمی پلانٹ میں روسی ماہرین کی واپسی شروع، 5 ماہرین نے کام شروع کر دیا

انہوں نے رہبر انقلاب کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے بارے میں کہا کہ ہم تقریباً سات گھنٹے رہبر عزیز کی خدمت میں رہے اور ملک کے تمام اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کا موقع ملا۔ اس ملاقات میں بنیادی توجہ عوام کے معاشی مسائل، بازار کی صورتحال، روزگار، رہائش اور پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات پر مرکوز رہی۔

صدر نے کہا کہ اس وقت اس سے زیادہ اہم کوئی بات نہیں کہ دشمن کی تمام تر منصوبہ بندی اختلافات پیدا کرنے پر مرکوز ہے، اس لیے ہمیں اختلافات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ مشکلات میں کہیں کوتاہی محسوس ہوتی ہے تو یہ حالات کا نتیجہ ہے اور ہم اس پر شرمندہ ہیں۔

4:36 شام اگست 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔