محرابپور میں یومِ امام حسینؑ سیمینار، طلباء و اساتذہ کی کثیر تعداد میں شرکت

10 اگست, 2026 09:59

شیعیت نیوز : امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیتؑ، محرابپور سندھ کی جانب سے فری ٹیوشن سینٹر محرابپور میں طلباء و طالبات کے درمیان سالانہ یومِ امام حسینؑ سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ وطالبات سمیت اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا نجم الحسن کراروی نے حاصل کی۔ بعد ازاں امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ سندھ کے مرکزی صدر ایاز علی خاکی نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ طلباء و طالبات نے امام حسینؑ کی سیرت، فلسفۂ کربلا اور قربانی کے موضوعات پر تقاریر پیش کیں، جبکہ حمد، نوحہ اور سلام بھی پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں پولٹری کی جان لیوا آنگارا بیماری کے خلاف مقامی ویکسین کامیابی کے ساتھ تیار

محترم سہیل احمد مطہری، سیکریٹری مجلسِ نظارت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ صرف ایک مکتبِ فکر کے نہیں بلکہ تمام حریت پسند، باشعور اور حق پرست انسانوں کے رہبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی حفاظت اور یزیدی ظلم و انحراف کے خلاف قیام کیا۔ آج بھی دینِ اسلام کا نام حسینؑ کے نام سے زندہ ہے۔

مولانا سید سفیر علی نقوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کا درس ہر باشعور انسان کو بیدار کر رہا ہے اور سید الشہداءؑ کا علم ہر مکتبِ فکر کے لیے ہدایت کا چراغ ہے۔ پروگرام کے اختتام پر مولانا زین رضا جعفری نے امام زمانہؑ کی بارگاہ میں دعائے خیر کروائی۔

11:03 صبح اگست 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔