محسن رضائی ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری مقرر

10 اگست, 2026 09:45

شیعیت نیوز : صدر کے دفتر کے معاون برائے ابلاغ و اطلاعات سید مہدی طباطبائی نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ صدر کے حکم کے تحت محسن رضائی کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے اہم عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل ایران کے اہم ترین پالیسی ساز اداروں میں شمار ہوتی ہے، جو قومی سلامتی، دفاعی حکمت عملی اور اہم داخلی و خارجی امور سے متعلق فیصلوں میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی صدر عزاداری ونگ کا سندھ زون بی کا تفصیلی دورہ، مختلف اضلاع میں عزاداری کی فعالیتوں کا جائزہ

یہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران خطے میں اپنی دفاعی خودکفالت اور مزاحمتی پالیسیوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے، اور محسن رضائی اس عہدے پر ایران کی اسٹریٹجک حکمت عملی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

10:49 صبح اگست 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔