سعودی خیانتکار: امریکی عالمی بالادستی کا کلیدی ستون، پیٹرو ڈالر کے ذریعے مسلم امہ کو تباہی کی راہ پر گامزن
پیٹرو ڈالر
شیعیت نیوز : امریکہ کی عالمی اقتصادی بالادستی میں سب سے اہم کردار یزیدی سعودی رجیم کا ہے۔ پیٹرو ڈالر کا نظام، جس کے تحت دنیا بھر میں تیل کی تجارت صرف امریکی ڈالر میں ہوتی ہے، دراصل سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ایک تاریخی خیانتکارانہ معاہدے کا نتیجہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی رجیم نے تیل کی فروخت کے لیے ڈالر کو واحد کرنسی قرار دیا، جس کے بعد دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک نے بھی یہی نظام اپنا لیا۔
اس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کو عالمی منڈی میں غیر معمولی طاقت حاصل ہو گئی اور یہ دنیا کی غالب کرنسی بن گیا، جس کا فائدہ اٹھا کر امریکہ نے پوری دنیا میں اپنی جارحیت اور دہشت گردی کو فروغ دیا۔ یہی وہ خیانتکار رجیم ہے جس نے اپنے مفادات کے لیے پوری امت مسلمہ کو امریکی غلامی میں دے دیا، اور آج اسی پالیسی کے نتیجے میں فلسطین، یمن، عراق اور شام میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈر پر FIA جیل میں سبیل حسینؑ کا افتتاح
سعودی خیانتکار کا یہ کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے کبھی امت مسلمہ کی عزت اور خودمختاری کو اہمیت نہیں دی، بلکہ ہمیشہ امریکی مفادات کو اپنے اسلامی مفادات پر ترجیح دی۔ جس طرح انہوں نے پیٹرو ڈالر کے ذریعے امریکہ کو عالمی طاقت بنایا، اسی طرح آج وہ اپنی یزیدی سوچ سے مسلمانوں کو آپس میں لڑوا رہے ہیں اور انہیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ان خبیث تکفیریوں کا انجام جہنم واصل ہے، اور امت مسلمہ ایک دن ان کی اس خیانت کا بدلہ ضرور لے گی۔







