تفتان بارڈر پر FIA جیل میں سبیل حسینؑ کا افتتاح

09 اگست, 2026 07:05

شیعیت نیوز : تفتان بارڈر پر FIA جیل میں سبیلِ حسین علیہ السلام کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کے لیے 800 فٹ پائپ لائن بچھائی گئی۔ یہ خدمت دراصل زائرینِ مظلومِ کربلا کے صدقے کی ایک جھلک ہے، جہاں ایک وقت تھا کہ ہمارے زائرین خود پیاس کی شدت میں مشکلات برداشت کرتے تھے، مگر آج اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں سے زائرینِ سید الشہداءؑ کے صدقے سے دوسرے لوگ بھی سبیلِ حسینؑ سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کھولنے کا عمان سے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

اس موقع پر خادم الزائرین اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بحق محمد و آل محمد ہمارے معاونین کی دلی حاجات پوری فرمائے۔ اس سبیل کا قیام اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو محبتِ اہل بیتؑ کا عملی مظہر ہے۔

8:33 صبح اگست 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔