ڈاکٹر ولایتی: خارجی افواج خطے سے نکل جائیں
ولایتی
شیعیت نیوز : ڈاکٹر علی اکبر ولایتی، رہبر معظم انقلاب کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ حالیہ پیش رفت مسلح افواج کی پائیداری، ایرانی عوام کی استقامت اور محورِ مزاحمت کی بہادری کی بدولت ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگرد امریکی حکومت اور دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی شکست نے اس یقین کو تقویت دی ہے کہ خارجی افواج، جو عدم تحفظ کی بنیادی وجہ ہیں، خطے کو چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیروشیما پر ایٹمی حملے کی ذمہ دار ذہنیت آج بھی واشنگٹن پر حاکم ہے، ایرانی صدر
ڈاکٹر ولایتی نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک بڑھتے ہوئے تعاون کے ذریعے اپنی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ علاقائی طاقتیں اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک مشترکہ سلامتی نظام تشکیل دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ناکامی نے ثابت کر دیا ہے کہ بیرونی مداخلت کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلتا اور خطے کی تقدیر کا فیصلہ خود خطے کے ممالک کو کرنا چاہیے۔







