ہیروشیما پر ایٹمی حملے کی ذمہ دار ذہنیت آج بھی واشنگٹن پر حاکم ہے، ایرانی صدر

08 اگست, 2026 10:31

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کی ذمہ دار ذہنیت آج بھی واشنگٹن پر حاکم ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے انسانی تاریخ کے بدترین جرائم میں شمار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد ٹرمپ کو ایران کیخلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے، ثروت اعجاز قادری

جو لوگ اس ہولناک سانحے کی مذمت کرتے ہیں، انہیں اس ذہنیت کی بھی مذمت کرنی چاہیے جو آج بھی واشنگٹن پر حاکم ہے اور قوموں کی تباہی اور شہری بنیادی ڈھانچے کی مسماری کی دھمکیاں دیتی ہے۔

پزشکیان نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ ایسا جرم دوبارہ کبھی نہیں ہونا چاہیے۔

11:38 صبح اگست 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔