دہشتگرد ٹرمپ کو ایران کیخلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے، ثروت اعجاز قادری
ثروت اعجاز قادری
شیعیت نیوز : پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک طرف مذاکرات اور امن کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری جانب ایران کو مسلسل دھمکیاں دے کر دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ وہ آج بھی طاقت اور دباؤ کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی آڑ میں دھونس اور جارحیت کا مظاہرہ عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور دہشتگرد ٹرمپ کو ایران کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں عزادارانِ حسینؑ پر ایف آئی آر، ناصبی حکومت کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امریکہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن دباؤ استعمال کر رہا ہے لیکن دباؤ، پابندیوں اور دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک ہے، اسے طاقت کے زور پر کھلوانے کی سوچ انتہائی خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے، اور یہ صرف مذاکرات، افہام و تفہیم اور سفارتی اقدامات کے ذریعے ہی کھل سکتی ہے۔







