اختلافی مسائل کو علمی و مثبت انداز میں زیر بحث لائیں، علامہ شبیر حسن میثمی

08 اگست, 2026 08:36

شیعیت نیوز : مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ، ڈیفنس کراچی میں 23 صفر المظفر 1448ھ بمطابق 7 اگست 2026ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تقویٰ اختیار کرنے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے پر تاکید کی۔ انہوں نے ماہِ صفر کی مناسبت سے کہا کہ محرم کی طرح ماہِ صفر بھی مومنین کے لیے عزاء کا مہینہ ہے کیونکہ اس میں رسول اکرمؐ کا وصال اور امام حسنؑ کی شہادت واقع ہوئی۔

علامہ میثمی نے کراچی کے پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 4K واٹر پروجیکٹ 13 سال قبل ساڑھے 25 ارب روپے سے شروع ہوا تھا اور اب اس کی لاگت 172 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پانی کی فراہمی کی مقدار بھی کم کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری قطرہ قطرہ پانی کے لیے ترس رہے ہیں اور لوگوں کو پانی سے محروم رکھنا اہل بیتؑ کی تعلیمات کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی تحفظ کا نظام ختم، مغربی ایشیا میں نیا علاقائی سلامتی نظام

خطیب جمعہ نے اربعین حسینی کے موقع پر کراچی میں ہونے والے جلوس اور عزاداری کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مومنین نے جس محبت اور عشق کا اظہار کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے نیاز کی تقسیم کو منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ اشیاء سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں تک پہنچ سکیں جہاں مجالس کے لیے بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ ضرورت مند خاندانوں کی عزتِ نفس کو مجروح کیے بغیر ان کی مدد کریں اور کہا کہ ائمہ اہل بیتؑ ضرورت مندوں کی مدد اس انداز میں کرتے تھے کہ لینے والے کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

9:31 صبح اگست 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔