سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم لشکرِ جھنگوی و سپاہِ صحابہ کے دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز
شیعیت نیوز: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں کالعدم لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ کے متعدد دہشتگرد خوارج جہنم واصل کر دیے گئے ہیں، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت گزشتہ دو ماہ سے جاری مؤثر کارروائیوں کے سلسلے میں شمالی وزیرستان کے علاقے کھٹی کلی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نتن یاہو کا اعتراف: شیعوں اور ایران پر بھونکنے والے تکفیریوں کی اصل شناخت کھل کر سامنے آ گئی
کارروائی کے دوران کالعدم سپاہِ صحابہ کے متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔







