علامہ احمد اقبال رضوی کا دوٹوک اعلان، مشی کسی صورت نہیں رکے گی، ذاکرین کو تھانوں میں لے جانا کس قانون میں لکھا ہے
علامہ سید احمد اقبال رضوی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے واضح کیا ہے کہ اربعین واک یعنی مشی کو کسی صورت نہیں روکا جا سکتا اور سوال کیا کہ ذاکرین کو منبروں سے اتار کر تھانوں میں لے جانا کس قانون میں لکھا ہے۔
علامہ رضوی نے شیعہ لاپتا افراد کے مسئلے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دس دس سال سے لوگوں کو لاپتا رکھنا آخر کس قانون میں لکھا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتا افراد کو فوری بازیاب کیا جائے اور اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسے آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔
علامہ رضوی نے کہا کہ 1400 سال سے ظلم اور جبر کے ذریعے عزاداریِ امام حسین علیہ السلام کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ہر گزرتے سال کے ساتھ عزاداری پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور جو چاہیں ہتھکنڈے اختیار کر لیں، امام حسینؑ کی محبت دلوں سے کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کا دو ٹوک مؤقف: عزاداری میں رکاوٹ ہوئی تو مزاحمت کی جائے گی
ملتِ تشیع پر جاری یہ مظالم ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے آئینی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، ذاکرین کو منبروں سے اٹھا کر تھانوں میں بند کرنا اور عزاداروں کو ہراساں کرنا آئینِ پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا جواب حکومت کو دینا ہوگا۔







