ملت جعفریہ کا دو ٹوک مؤقف: عزاداری میں رکاوٹ ہوئی تو مزاحمت کی جائے گی

01 اگست, 2026 21:37

شیعیت نیوز : امریکہ و سعودیہ کی جانب سے ایران و عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں، پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداری کی سرگرمیوں کو محدود کرنے، جبری گمشدگیوں اور تکفیری گروہوں کی جانب سے تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ تقاریر کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں ملت جعفریہ پاکستان کے قائدین نے واضح کیا کہ عزاداری کے معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں، لیکن اگر عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں تو رکاوٹ کے بدلے مزاحمت کی جائے گی۔

قائدین ملت جعفریہ نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسینؑ سے عقیدت و محبت کا بنیادی اظہار اور آئینی و مذہبی حق ہے، اس لیے اسے محدود کرنے یا مختلف انتظامی پابندیوں کے ذریعے مشکلات پیدا کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

پریس کانفرنس میں امریکہ و سعودیہ کی جانب سے ایران و عراق میں فضائی دہشت گرد کارروائیوں کی بھی مذمت کی گئی اور اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔

قائدین نے جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم کی جائیں اور اہلِ خانہ کو انصاف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد سعودی عرب کا یمن کے خلاف 14 ممالک پر مشتمل اتحاد، غزہ کے لیے دو ملکی اتحاد بھی نہ بن سکا

ملت جعفریہ کے رہنماؤں نے تکفیری عناصر کی جانب سے تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ تقاریر اور نفرت انگیز بیانیے پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

قائدین ملت جعفریہ نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ عزاداری کے معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون اور باہمی احترام کی پالیسی چاہتے ہیں، تاہم اگر عزاداری کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو ملت جعفریہ اپنے آئینی و مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور مزاحمت کرے گی۔

اس پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، جعفریہ الائنس کے علامہ باقر حسین قبلہ، ہیئت آئمہ کے مولانا اصغر شہیدی، آئی ایس او کے برادر حسن، بیداری امت کے برادر یاور، مولانا عقیل موسی، جعفریہ الائنس کے علامہ نثار احمد قلندری، مجلس نظارت علما مولانا حیدر عباس عابدی، تنظیم عزاداری علی حسین و جناب عباس حیدر، شیعہ علماء کونسل علامہ کامران عابدی، جعفریہ آرگنائزیشن جناب حسن صغیر اور دیگر علماء کرام و قومی ملی شخصیات نے شرکت فرمائی۔

10:42 شام اگست 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔