اربعین کے موقع پر آلِ سعود کی عراق پر جارحیت، موساد اور یوکرینی جاسوسوں کے بعد بھی بدلہ لینے کی ڈھٹائی

29 جولائی, 2026 11:04

شیعیت نیوز : دنیا بھر سے کروڑوں عزادار جب امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے لیے عراق کی جانب رواں دواں ہیں، ٹھیک اسی موقع پر آلِ سعود نے امریکی اتحادیوں کے ساتھ مل کر عراق پر شدید فضائی حملے کر کے اپنی اصل یہودی ذہنیت کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔

یہ اس لیے بھی انتہائی قابلِ مذمت ہے کہ عراقی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر قاسم العبیدی نے تحقیقات کے بعد یہ ثابت کیا تھا کہ سعودی عرب پر عراقی سرزمین سے ڈرون حملوں میں یوکرینی جاسوس اور موساد ملوث تھے یعنی خود آلِ سعود اور اسرائیل نے یہ سازش رچائی اور اب اسی بہانے کو عراق پر حملے کا جواز بنا رہے ہیں۔

آلِ سعود کا رویہ بالکل اسی طرح ہے جیسے اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ کرتا ہے، جس طرح اسرائیل غزہ کا محاصرہ کر کے فلسطینی عوام کو بھوک اور موت کے درمیان رکھتا ہے، اسی طرح آلِ سعود نے یمن کے شہر صنعا اور یمنی عوام کے خلاف برسوں سے ناکہ بندی اور بمباری جاری رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سعودی دہشتگردانہ فضائی حملے، شہداء اور زخمیوں کی اطلاعات: حشد الشعبی کا سرکاری بیان

اربعین کا یہ مقدس موقع جب لاکھوں پیادہ زائرین کربلا کی جانب محبت و عقیدت سے چل رہے ہیں، آلِ سعود نے اسی وقت عراق پر حملہ کر کے ثابت کر دیا کہ انہیں اسلام، مسلمانوں اور مقدسات کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ یہ محض امریکی اور صہیونی ایجنڈے کے مہرے ہیں جو اہلِ بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کو تکلیف دینے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔

12:36 شام جولائی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔