امریکی سعودی دہشتگردانہ فضائی حملے، شہداء اور زخمیوں کی اطلاعات: حشد الشعبی کا سرکاری بیان
شیعیت نیوز : حشد الشعبی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح عراق کے مختلف علاقوں میں حشد الشعبی کے متعدد سرکاری مراکز کو امریکی اور سعودی افواج کے دہشتگردانہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ تنظیم کی بعض عمارتوں اور املاک کو بھی مادی نقصان پہنچا ہے۔
حشد الشعبی نے ان حملوں کو انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی، عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور ملک کے سرکاری سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا ہے۔
تنظیم نے تصدیق کی کہ متعلقہ ادارے زمینی سطح پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ نقصانات اور جانی نقصان کے درست اعداد و شمار جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آلِ سعود اور امریکی سامراج کا انبیاء، آئمہ اور اولیاء کی مقدس سرزمین عراق پر حملہ، شیعہ سنی مسیحی محافظ شہید
حشد الشعبی نے واضح کیا کہ سرکاری تفصیلات اور تازہ ترین معلومات جیسے ہی مکمل ہوں گی آئندہ سرکاری بیانات کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
یہ حملے ثابت کرتے ہیں کہ امریکہ اور آلِ سعود عراق کی خودمختاری کا کوئی احترام نہیں کرتے اور محورِ مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں تاہم تاریخ گواہ ہے کہ ایسی جارحیت مزاحمت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔







