مستونگ میں دو ہزارہ شیعہ نوجوان اغوا، کورئیر کمپنی کے ملازمین کھڈکوچہ سے اٹھا لیے گئے

28 جولائی, 2026 23:11

شیعیت نیوز : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو شیعہ نوجوان اغوا ہو گئے ہیں۔ دونوں نوجوان ایک نجی کورئیر کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں جنہیں مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے اغوا کر لیا گیا۔

دونوں مغویوں کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ قبائل سے ہے اور وہ آپس میں رشتہ دار بھی ہیں۔ کورئیر کمپنی کے مالک نے بتایا کہ واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متاثرہ خاندان اور شہریوں نے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مغویوں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے تاہم واقعے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اعلان، عزاداری پر پابندیاں آئین کی خلاف ورزی ہے، چہلم کے جلوس ہر صورت نکلیں گے

واضح رہے کہ مستونگ میں حال ہی میں دہشتگردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چند روز قبل اسی علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تھا، اس کے باوجود ہزارہ شیعہ نوجوانوں کا اغوا واضح کرتا ہے کہ علاقے میں امن کی صورتحال ابھی تک تسلی بخش نہیں۔

ہزارہ برادری پہلے ہی سالہا سال سے دہشتگردی کا نشانہ بن رہی ہے اور اب اس تازہ واقعے نے متاثرہ خاندان اور پوری برادری کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری ایکشن لے کر دونوں نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرائے۔

12:15 صبح جولائی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔