علامہ ساجد نقوی کی زیرِ صدارت جے ایس او پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اہم اجلاس، نوجوانوں کی تربیت پر زور

28 جولائی, 2026 22:51

شیعیت نیوز : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اہم اجلاس علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرِ صدارت جامع امام صادق علیہ السلام جی نائن اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی، تعلیمی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جے ایس او پاکستان کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر اور منظم بنانے، نوجوانوں کی فکری، دینی اور تنظیمی تربیت کے فروغ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور مختلف اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں لہٰذا انہیں دینی بصیرت، قومی شعور اور تنظیمی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر، سیکرٹری مجلسِ نظارت حسن عباس، مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید فتح رضوی، مولانا فرحت عباس جوادی، ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، سید راشد عباس نقوی اور مولانا زاہد حسین زیدی نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر تنظیمی استحکام، تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں میں دینی و ملی شعور بیدار کرنے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

11:56 شام جولائی 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔