مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد
مجلس وحدت مسلمین
شیعیت نیوز : اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، صوبہ شمالی پنجاب کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین و قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔
یہ بھی پڑھیں : آل سعود نسل یہود سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا ایران پر وار
مرکز کی جانب سے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی صدر علامہ ظہیر الحسن کربلائی، علامہ سید اعجاز حسین نقوی، علامہ وسیم شفقت، برادر نجیب نقوی اور صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں شمالی پنجاب کی تنظیمی فعالیت، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔







