اسرائیل کے 600 سابق فوجی و انٹیلی جنس حکام کا ٹرمپ کو خط

27 جولائی, 2026 18:41

شیعیت نیوز : اسرائیل کے تقریباً 600 سابق اعلیٰ فوجی، انٹیلی جنس اور سفارتی حکام نے امریکی صدر کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گارڈین کے مطابق یہ خط اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے متوقع دورہ امریکا سے قبل ارسال کیا گیا، جس میں مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر خبردار کیا گیا ہے۔

خط پر سابق اسرائیلی فوج، موساد، شاباک اور وزارت خارجہ کے متعدد سابق اعلیٰ عہدیداروں کے دستخط موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری اور فرقہ پرستوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

خط میں کہا گیا ہے کہ آبادکاروں کے حملے 7 اکتوبر جیسے واقعات سے بھی زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

خط میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی آبادکار غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں، زرعی اراضی اور املاک پر حملے کرتے رہتے ہیں، جس کے باعث مسلسل جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں۔

8:03 شام جولائی 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔