شیعہ علماء کونسل نے عزاداری پر پابندیوں کو مسترد کر دیا، 2 اگست کو احتجاج کا اعلان

27 جولائی, 2026 11:21

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان نے عزاداری پر بے جا پابندی اور عزاداروں کو بلا جواز فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف تحفظ عزاداری کے عنوان سے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے عزاداری پر پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اس موقع پر 11 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے 2 اگست کو احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا:

عزاداری پر پابندیاں قبول نہیں، نظر بند عزاداروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ریاست مخالف عناصر کے لیے بنایا گیا فورتھ شیڈول عزاداروں کو اذیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین واک روحانی سفر اور خود سازی کی راہ ہے: علی احمد پناہی

مجلسِ عزاء کے لیے شورٹی بانڈز لینا، مچلکوں کی پابندی ختم کی جائے اور نظر بندی کی دھمکیاں دینا بند کیا جائے۔

بانیٔ پاکستان کے مسلک کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جا رہا ہے، مجلس منعقد ہوئی تو ایف آئی آر درج کر لی جاتی ہے۔

نئی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اہلِ تشیع کی مساجد اور امام بارگاہیں تعمیر کی جائیں۔

پریس کانفرنس میں علامہ اشتیاق حسین کاظمی، سید ساجد حسین نقوی، نیر عباس کاظمی، مبشر حسین بھٹہ، قاسم علی قاسمی سمیت حافظ کاظم رضا نقوی، صغیر عباس ورک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

12:41 شام جولائی 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔