خاران میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی قافلے پر حملہ

26 جولائی, 2026 21:12

شیعیت نیوز : بلوچستان کے ضلع خاران سے اطلاعات کے مطابق، خاران میں گھات لگائے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے بھاری خودکار ہتھیاروں سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قافلے کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا جب وہ خاران شہر کے قریب سے گزر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے یزیدی مولوی عبدالجبار حیدری مناظرے سے فرار

سی ٹی ڈی کی متعدد گاڑیاں اور اہلکار حملے کی زد میں آئے، جبکہ حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد عناصر متحرک ہیں اور سی ٹی ڈی و پاکستانی فورسز پر اس سے قبل بھی متعدد حملے کیے گئے ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

10:13 شام جولائی 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔